ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / صدر جمہوریہ کشمیرکو مزید تباہی اور اموات سے بچانے کے لئے گورنر راج لگائیں : بھیم سنگھ

صدر جمہوریہ کشمیرکو مزید تباہی اور اموات سے بچانے کے لئے گورنر راج لگائیں : بھیم سنگھ

Wed, 15 Mar 2017 11:11:39  SO Admin   S.O. News Service

جموں، 14؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسربھیم سنگھ نے جموں کے اشوک جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی پر زور دیا کہ وہ 14مہینوں سے سلگ رہے جموں وکشمیر میں آئین کے سیکشن ۔92کے تحت بلاتاخیر گورنر راج لگا دیں جو کہ ریاست کو مزید تباہی اور اموات سے بچانے کا واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ اسمبلی کو تحلیل کرکے گورنر راج کے تحت نئے انتخابات کرائے جائیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جموں وکشیر کے حالات اسی وقت معمول پر آسکتے ہیں جب جموں وکشمیر کی تشکیل نو کرتے ہوئے ریاست میں جموں پردیش اور وادی کشمیر دو ریاستیں قائم کی جائیں جبکہ لداخ کے لوگوں کو اس بات کااختیار دیا جائے کہ جموں یاکشمیر کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا پھر مرکز زیرانتظام علاقہ کے طورپر رہنا چاہتے ہیں۔انہوں نے ریاست کی حکمراں حکومت (پی ڈی پی اور بی جے پی) کے فرقہ وارانہ جذبات کوہوا دینے پر حیرت کا اظہار کیا تاکہ پورے ملک کوتقسیم کی آگ میں جلایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ اترپردیش اور اتراکھنڈ کے حالیہ انتخابات سے اس بات میں کوئی شبہ نہیں رہ گیا ہے کہ مسٹر مودی اینڈ کمپنی ملک میں آمرانہ قائم کرنے پر بضد ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی حکمرانی میں الیکٹرونک ووٹ مشینوں (ای وی ایم) سے ملک کی جمہوریت کی جڑوں کو خطرہ لاحق ہے اور اس خطرہے کو ٹالنے کا واحد طریقہ بیلٹ کے ذریعہ پولنگ ہے۔انہوں نے حکمرانوں کے کہنے پر ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ممکن ہے جیسا کہ کانگریس کی حکمرانی میں جموں وکشمیر میں ہوا۔پنتھرس سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ نے کہاکہ پنتھرس پارٹی 23 مارچ، 2017کو اس واضح مشن کے ساتھ اپنا 34واں یوم تاسیس منائے گی کہ کنیا کماری سے کشمیر تک ایک پرچم ، ایک آئین ہواور تمام شہریوں کو سبھی بنیادی حقوں حاصل ہوں۔پنتھرس پارٹی دفعہ ۔370میں فوری طورپر ترمیم چاہتی ہے ۔ یہی واحد راستہ ہیں جموں وکشمیر میں امن بحالی اور حالات کو معمول پرلانے کا۔


Share: